پلوامہ تصادم:مزید ایک جیش جنگجو جاں بحق، مہلوکین کی تعداد 2:پولیس

نیوز ڈیسک
پلوامہ// پلوامہ میں جاری مسلح تصادم آرائی میں سب انسپکٹر فاروق میر کے قتل میں ملوث جیش جنگجو ماجد نذیر مارا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 2ہو گئی ہے۔

 

 حکام نے بتایا کہ منگل کو پلوامہ ضلع کے توجان علاقے میں جاری مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

 

کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا، “پلوامہ تصادم آرائی میں مزید 01 جنگجو مارا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 2ہو گئی ہے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔

 

آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا،” سب انسپکٹر فاروق میر کے قاتل جیش جنگجو ماجد نذیرکو پلوامہ انکاونٹر میں مار دیا گیا ہے”۔