سرینگر/دو فوجی اہلکار، جو گذشتہ روز شام کو پلوامہ کے آری ہل نامی گائوں میں ایک بارودی دھماکے میں زخمی ہوئے تھے، منگل کو اسپتال میں دم توڑ بیٹھے۔
فوجی ذرائع کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار زخمی ہونے کے بعد سے 92بیس اسپتال میں زیر علاج تھے۔
آرہی ہل میں گذشتہ روز شام کو ایک بارودی دھماکے میں9فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے تاہم کہا تھا کہ اس دھماکے میں 6فوجی اہلکار اور2عام شہری زخمی ہوئے تھے۔