شوپیان // فورسز نے شوپیان اور پلوامہ کے کئی دیہات کا اتوار کو بھی دو دن کے وقفے کے بعد محاصرہ کیا۔44آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس ٹاسک فورس نے اتوار کی شام آری ہل پلوامہ کا محاصرہ کیا۔ پولیس نے محاصرہ کرنے کے فوراً بعد روشنیوں کا انتظام کیا، کیونکہ انہیں اطلاعات ملی کہ گائوں میں جنگجو موجود ہیں۔رات دیر گئے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔ادھر 34آر آر، 178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے ننگہ چک امام صاحب گائوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی کی۔ادھرغلام نبی رینہ کے مطابق گجر پتی تھیون کنگن میں اتوار کو 24آر آر اور ایس او جی کنگن نے گھر گھر تلاشی لی تاہم تلاشی کاروائی کے دوران کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہی لائی گئی۔