محمد تسکین+مشتاق الاسلام+غلام نبی رینہ
بانہال //ٹنل کے آر پار سڑک کے الگ الگ حادثات میں تین ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔ہفتہ کی شام رام بن ضلع کے راج گڑھ کاشتی گڑھ رابطہ سڑک پرایک دلخراش حادثے میں باپ بیٹے کی موت واقع ہوئی جبکہ حادثے میں کارمیں سوار ماں بیٹی زخمی ہوگئیں،جنہیں علاج کیلئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ کنبہ رام بن ضلع کے جٹگلی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدکاشتی گڑھ ڈوڈہ اپنے گھر جارہے تھے اوران کی کارراج گڑھ سے دوکلومیٹردوردھرمانامقام پرسڑک سے400فٹ نیچے کھائی میں جاگری۔
پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں پریتم لال عرف پپو ولد برج لال ساکنہ کاشتی گڑھ اور اس کے 11 سالہ بیٹے نیتن کمار کی موت ہسپتال منتقلی کے دوران واقع ہوئی جبکہ حادثے میں پریتم لال کی تیس سالہ اہلیہ گوردائی اور ان کہ نو سالہ بیٹی سندیا دیوی زخمی ہوئیںاور انہیں علاج کیلئے ضلع اسپتال رامبن پہنچایا گیا ۔پلوامہ کے کنگن علاقے میں سنیچرکو موٹر سائیکل اور ٹپر کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق سنیچروار صبح ساڑھے 8 بجے کنگن پلوامہ میںموٹر سائیکل زیر نمبر (JK04C 9025) اور ٹپر زیر نمبر(JK13G1817)کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا۔
آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو طبی امدادکیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا ،تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے متوفی کی شناخت 26 سالہ اعجاز احمد بٹ ولد خورشید احمد بٹ ساکن تلہ سرہ پکھرپورہ کے بطور کی ۔ادھرگاندربل ضلع کے سب ضلع کنگن کے بازار میں ایک موٹرسائیکل زیرنمبرDL3SFC-8178نے ایک خاتون مسماۃ حاجرہ بیگم زوجہ غلام نبی وانی ساکن وانگت کوٹکرماردی جس کے نیتجے میں وہ شدیدزخمی ہوگئی۔اُسے فوری طورٹراماہسپتال کنگن پہنچایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اُسے مزیدعلاج کیلئے سکمزصورہ منتقل کیا۔