پلوامہ+شوپیان// جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کے روز پلوامہ میں لشکر طیبہ نیٹ ورک کاپردہ فاش کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملی ٹینسی کے 6معاونین کو گرفتار کیا گیا۔بارہمولہ میں ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ پلوامہ میں پولیس نے لشکر طیبہ کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا اور نیٹ ورک میں کام کرنے والے 6معاونین کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتارشدگان میں روف احمد لون عرف امجد ولد عبدالمجید لون ساکن للیہار کاکاپورہ، عاقب مقبول بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکن آلوچی باغ پانپور، ارشد احمد میر ولد عبدالرشید میر اوررمیز راجہ ولد غلام احمد بٹ ساکنان پاریگام پلوامہ جاوید احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار اور سجاد احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکنان لاروے کاکا پورہ شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران، یہ انکشاف ہوا کہ ملزمان ملی ٹینٹوںکو رسداورپناہ گاہ فراہم کرنے، مالیات کا انتظام چلانے اور نوجوانوں کو ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کے طور پر کام کرنے کی ترغیب دینے میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کو یہ بھی معلوم ہوا کہ سبھی گرفتارملزمان لشکر طیبہ کے کمانڈر ریاض احمد ڈارعرف خالد عرف شیرازساکن سیتھر گنڈ کاکاپورہ پلوامہ کیلئے کام کر رہے تھے اور اس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان لشکر کمانڈر کی ہدایت پر ضلع پلوامہ میں ملی ٹنسی کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔پولیس نے مزیدبتایاکہ اس مناسبت سے گرفتارشدگان کیخلاف پولیس تھانہ کاکہ پورہ پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر19/2022 اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ادھرپولیس نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز جمعرات کوکارہامہ کنزر بارہمولہ میں ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت سے متعلق مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، مذکورہ علاقے میں پولیس، 2آرآر اورسی آرپی ایف کی176ویں بٹالین کی طرف سے مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی گئی۔ تلاشی کے دوران، لشکر طیبہ/ٹی آرایف سے وابستہ ملی ٹینٹوں کے ایک ساتھی وسیم احمد وار ولد محمد اسماعیل وار ساکن کارہامہ کنزر کو مشترکہ تلاشی پارٹی نے گرفتار کیا گیا۔ اسکے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ، اے کے 47بندوق کے2 میگزین اور 20 زندہ راؤنڈ سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ پولیس تھانہ کنزر میںکیس درج کیا گیا ہے۔ادھرپولیس نے شوپیان ضلع میں لشکر طیبہ کے دو معاونین کو گرفتار کرکے ان سے ہتھیار برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کے مطابق 34آر آر اور سی آر پی ایف 178 بٹالین کیساتھ مشترکہ کارروائی لشکر کے دو معاونوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے گرفتار شدہ معاونین کی شناخت سمیر احمد بٹ ولد عبد الرشید بٹ ساکن منزم پارہ شوپیان اور مشتاق احمد لون ولد غلام محی الدین ساکن کٹہ پورہ شوپیان کے بطور کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار معاونین سے 1 پستول، 1 پستول میکزین، 1 اے کے میکزین،40 اے کے رانڈ اور دیگر قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوئے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن امام صاحب میں کیس زیر نمبر 04/2022 درج کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر حکومت کی تنقید
محکمہ تعلیم کے 2 ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس
بلال فرقانی
سرینگر// محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر انتظامیہ پر تنقید کرنے پر محکمہ تعلیم کے دو ملازمین کیخلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ ان میں سے ایک ضلع اننت ناگ کے دپت یار میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول میں بطور ٹیچرتعینات ہے اور دوسرا ضلع کپواڑہ کے رنگ پائین مژھل علاقے میں واقع سرکاری ہائی اسکول میں جونیئر اسسٹنٹ کے بطورکام کررہا ہے۔ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے دونوںملازمین کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ان کا برتاؤ اور طرز عمل جموں و کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز (کنڈکٹ) ضوابط مجریہ 1971کے قاعدہ 18 کی شق(i) کے تحت کی خلاف ورزی ہے۔دونوں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ10 دن کے اندر اپنے موقف کی وضاحت کریں ورنہ قواعد کے تحت اُنہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔