پلمہ میراتھن میں 3سو سے زائد افراد کی شرکت

راجوری //راجوری ضلع کے پلمہ علاقہ میں منعقدہ میراتھن میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 300سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ میراتھن کے اس مقابلے کو وسیع رینج، کھڑی چڑھائی، ناہموار زمین اور مختلف رکاوٹوں پر دوڑنے والوں کو جانچنے کےلئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔فوج کی جانب سے منعقدہ اس میراتھن میں شرکت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 13افراد کو کو سائیکلیں دی گئی جبکہ دیگرافراد کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوے فوجی آفیسران نے کہاکہ اس نوعیت کے پروگرام منعقد کرنے سے نوجوانوں کو تمام مشکلات کے خلاف لڑنے اور ناخواندگی، غربت، دہشت گردی جیسی برائیوں کو ختم کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔