پسیاں گرآنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر آمدورفت معطل

سری نگر//جمعرات کو بھاری مٹی کے تودے گرنے سے سری نگر-جموں شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہوگٸی ہے۔
 
ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق، مٹی کا تودہ بانہال اور رام بن کے درمیان واقع ناچلانہ میں ہوا۔
 
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کلیئرنس کا کام مکمل ہونے تک ہائی وے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
 
ٹریفک پولیس نے آج صبح ایک بیان میں کہا کہ جموں سری نگر شاہراہ کو ناچلانہ (بانہال اور رام بن کے درمیان) میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے لوگوں سے گزارش ہے کہ کلیئرنس کا کام مکمل ہونے تک سرینگر جموں شاہراہ پر سفر نہ کریں۔