پسیاں اور چٹانیں گرآئیں، جموں پونچھ شاہراہ ڈیڑھ گھنٹے تک بند رہی

نوشہرہ//جموں پونچھ شاہراہ پسیاں اور چٹانیں گرآنے کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حرکت بند رہی ۔ شاہراہ پرنوشہرہ سے سات کلو میٹر دوری پر واقع ڈلیاں کے مقام شام چار بجے پسیاں گرآئیں جس کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے تک کیلئے دوطرفہ ٹریفک رکا رہا ۔ اس دوران مقامی لوگوں ، مسافروں اور فوجی اہلکاروںنے پسیاں ہٹانے کاکام شروع کیا اور پھر گریف اہلکار بھی موقعہ پر پہنچے ۔پسیوں کا ملبہ ہٹانے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگ گیا جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کا سلسلہ بحال کیاگیا۔