پریکشاپہ چرچا،وزیراعظم کی تقریر

سرینگر//وزیراعظم کے ’پریکشا پر چرچا‘تقریر میں کشمیر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران،طلاب اور اسکالروں اوراین ایس ایس رضاکاروں نے یونیورسٹی کے میڈیاہاوس آڈیٹوریم میں ورچیول موڈ میں حصہ لیا۔ پریکشا پرچرچا2022نئی دہلی کے تلکتورہ اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں وزیراعظم نے ملک بھر کے طلاب،والدین اور اساتذہ سے  امتحانات کے دوران تنائو خاص طور سے کووِڈ- 19وباء کے بعد کوختم کرنے پرخطاب کیا۔وزیراعظم نے قومی تعلیمی پالیسی2020کی اہمیت پربھی بات کی۔اس سال تخلیقی تحریر مقابلہ پریکشاپرچرچاکیلئے تقریباً 15.7لاکھ شرکاء نے اندارج کرایاتھاجن میں12.1لاکھ طلاب،2.7لاکھ اساتذہ اور90000والدین شامل ہیں ۔وائس چانسلر کی ہدایت پریونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران،افسراں،طلاب اوراین ایس ایس رضاکاروں حصہ لیا۔