نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن سے مختلف چینلوں و اخبارات کیساتھ وابستہ صحافیوں نے پریس کلب کی باڈی تشکیل دی ۔اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران متفقہ طورپر راج کیسر عرف بنٹی کو کلب کا سربراہ اور سردار پریت پال سنگھ کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منگل کو ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس اجلاس کے دوران مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے دوران تمام ممبران نے راج کیسر عرف بنٹی کو کلب کا سربراہ اور سردار پریت پال سنگھ کو نائب صدر منتخب کیا۔منتخب اراکین نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی بنیادوں پر کام کریں گے ۔
پریس کلب کی باڈی تشکیل دی گئی
