سرینگر //پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ کشمیر پریس کلب کا بحران ایسا لگتا ہے کہ اس ادارے کو بند کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا ’’پریس کلب صحافیوں کے آزادانہ طور پر بحث و مباحثے کیلئے ایک میڈیم کے طور پر کام کرتا تھا،لیکن اس کو ایک منصوبہ کے تحت بند کیا گیا ۔اس دوران جے کے سی پی آئی ایم نے بھی کشمیر پریس کلب میں رونما ہونے والے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔یہاں جاری کردہ ایک بیان میںسی پی آئی ایم سیکٹری غلام نبی ملک نے انتظامیہ پر کڑی تنقید کی اور صحافیوں کے متحارب دھڑوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات کو خوش اسلوبی سے اور کسی بیرونی مداخلت حل کریںکیونکہ میڈیا پہلے سے ہی دبائو میں کام کر رہا ہے اور صحافیوں کیلئے رپوٹنگ کرنا بھی انتہائی مشکل بن گئی ہے ۔انہوں نے پیشہ ور صحافیوں کے مختلف دھڑوں سے اپیل کی کہ وہ مل بیٹھ کر مسائل کو خوشگوار ماحول میں حل کریں اور مصیبت زدہ علاقے میں پریس کمیونٹی کی بہتری کیلئے کام کرنے کا عہد کریں۔
پریس کلب منصوبہ بند ی سے بند ہوا :پی ڈی پی
