پروفیسر گپتا بوپی کے کنٹرولر تعینات

سرینگر//ریاستی سرکار نے بوپی  میں کنٹرولر آف امتحانات کی تقرری عمل میںلانے کے علاوہ سوشل ویلفیئر بورڈ کے سکریٹری کا چارج کو اضافی چارج دیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اجراء کئے گئے احکامات کے مطابق جموںوکشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس امتحانات کیلئے کنٹرولر کے عہدے کیلئے ڈاکٹر سنیل گپتا، جو اس سائنس کالج جموں میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تعینات کردیا ہے۔ اُس کی تعیناتی فوری طور پر لانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ جی اے ڈی کی طرف سے اجراء کئے گئے ایک اور حکمنامے میں سکریٹری ریاستی سوشل ویلفیئر بورڈ ڈاکٹر خالد حسین کو سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ ڈیولپمنٹ اور بیک وارڈ کلاسز کے سکریٹری کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔