سرینگر//ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر فیاض احمد نکا کویونیورسٹی کاانچارج رجسٹرار مقررکیا گیاجبکہ پروفیسر (ڈاکٹر) پروین پنڈت یونیورسٹی کی کنٹرولر امتحانات تعینات کی گئیں۔ پروفیسر فیاض احمدنکامنیجمنٹ میں پروفیسر ہیں اورانہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے ایم کام،ایم فل اور پی ایچ ڈی کیا ہے۔انہوں نے انسٹی چیوٹ آف کمپنی سیکریٹریزسے کمپنی سیکریٹری شپ (ایگزیکیٹو) کاامتحان پاس کیا ہے۔ انہوں نے ایجوکیشنل منیجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما بھی کیا ہے پروفیسر نکا کو انتظامی اور تدریسی شعبوں میں کام کرنے کا پینتیس سال کا تجربہ ہے اورانہوں نے سینٹرل یونیورسٹی میں ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر اور پلیسمنٹ افسر کے طور بھی کام کیا ہے۔پروفیسر نکا کی دوکتابیں اور متعدد ریسرچ پیپر شائع ہوئے ہیں ۔انہوں نے کئی اسکالروں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کی نگرانی بھی کی ہے۔ پروفیسر (ڈاکٹر) پروین پنڈت نے اعلیٰ تعلیم میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے اوروہ انسٹی چیوٹ آف ایڈوانسڈ سٹیڈیزکی پرنسپل بھی رہ چکی ہیں ۔وہ ایس پی کالج،وومنز کالج بارہمولہ وغیرہ کی بھی پرنسپل رہ چکی ہیں ۔انہوں نے تاریخ کے مضمون میں ایم اے،ایم فل اور پی ایچ ڈی کیا ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے انداراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے بی ایڈ بھی کیا ہے۔