عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پروفیسر شکیل احمد رومشو کو جموں و کشمیر حکومت نے وائس چانسلر کے طور پر ان کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع دی ہے۔ پروفیسر رومشو کو 2021 میں اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر چوتھے وائس چانسلر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور 8 جولائی کو لیفٹیننٹ گورنر کے سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ توسیع کا اطلاق 15 اگست 2024 سے ہو گا جب ان کی پہلی مدت پوری ہو گی۔