کنگن//دو ہفتہ قبل دراس میں ایک حادثے کے دوران پروجیکٹ وجیک کی جپسی دریا برد ہوئی تھی جس کے نتیجے میں جپسی کا ڈرائیور بلوندر سنگھ اوراس میں سوار انجینئر سبحان علی غرقآب ہوگئے تھے جس کے بعد دو ہفتے تک دونوں کی تلاش جاری تھی۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ دراس منظور حسین میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بدھوار کو تلاش کے دوران جپسی ڈرائیور بلوندر سنگھ کی لاش جزبو دراس کے مقام سے برآمد کی گئی اور قانونی لوازمات پور اکرنے کے بعد لاش کو پروجیکٹ وجیک کے حوالے کیا گیا ۔