کنگن/ / پرنگ کنگن میں مسافر بس مسجدسے ٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کلن سے سرینگر کی طرف جارہی نان اسٹاپ بس زیر نمبر JK03/2011پرنگ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر مسجد شریف کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیو ں کی شناخت جاوید احمد رینہ ساکنہ ریول، شمیم احمد کھٹانہ ساکنہ گنہ ون، مشرف احمد ٹھیکری ساکنہ مامر کنگن، محمد رفیق ، مبینہ اختر ساکنان ہاری گنہ ون کنگن زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجہ کے لئے ٹرامہ ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔