راجوری//راجوری ضلع کے کالاکوٹ سب ڈویژن کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے دیہی دفاعی کمیٹی کے ممبرکی فائرنگ کے ایک پراسرار واقعہ میں موت واقع ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔مقتول کی شناخت 25 سالہ یشپال ولد امرت پال سکنہ گاؤں پنوٹی کے طور ہوئی ہے۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو مذکورہ نوجوان کو اپنے گھر کے اندر بندوق کی گولی لگی تھی اور اسے کالاکوٹ ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔جمعہ کے روز مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور بتایا گیا کہ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔مقتول ولیج ڈیفنس کمیٹی کا رجسٹرڈ ممبر تھا اور اس کی حکومت کی طرف سے بورا بور رائفل بھی ملی تھی۔