پرائمری ہیلتھ سینٹرتارت پورہ میں طبی و نیم طبی عملہ کی کمی

کپوارہ// تارت پورہ رامحال کا پرائمری ہیلتھ سنٹر انتظامیہ کی نظرو ں سے اوجھل ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بلاک میڈیکل آفس ویلگام میں قائم پرائمری ہیلتھ سینٹر جو دو سال قبل آتشزدگی کی ایک واردات میں خاکستر ہوا  اور تب سے علاقہ رامحال کے متعدد علاقوں کے مریض پرائمری ہیلتھ سینٹر تارت پورہ میں اپنا علاج و معالجہ کرانے کے لئے آتے ہیں اور مذکورہ اسپتال پر اس وقت مریضوں کا زبردست دبائو ہے تاہم ڈاکٹر وں کی کمی کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا کہ جو ڈاکٹر اس وقت اسپتال میں تعینات ہیں وہ بھی اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی میں کوتاہی برتتے ہیں جس سے آئے روز مریض دردر کی ٹھوکر یں کھانے پر مجبور ہیں ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ اسپتال کو نیم طبی عملہ کے رحم و کرم پر چھو ڑ دیا گیا اور مریض اب ضلع کے دیگر اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ۔لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کو اپنی ڈیو ٹی کا پابند بنا دیا جائے اور اس کے ساتھ دیگر ڈاکٹرو ں کو بھی تعینات کیا جائے ۔