کپوارہ// راجواڑ ہندوارہ کے ڈوگری پورہ سرکاری پرائمری سکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے سکول میںزیر تعلیم طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس سکول میں 200طلاب زیر تعلیم ہیں اور اسا تذہ صرف 3ہی تعینات ہیں جس کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے کے سرکاری دعوے سراب ثابت ہورہے ہیں۔اتنا ہی نہیں ڈوگری پورہ سرکاری سکول میں اساتذہ کی کمی ہی نہیں ہیڈ ماسٹر کی کرسی بھی خالی پڑی ہے ۔اس پر طرّہ یہ کہ محکمہ کی نو ٹس میں معاملہ لانے کے با جود بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے ۔