راجوری //اگرچہ حکومت سڑکوں کاجال بچھانے اوران کی مرمت کیلئے متعدداقدامات اٹھانے کادعویٰ کررہی ہے لیکن پتراڑہ سے گھمبیر مغلاں کو ملانے والی سڑک کی خستہ حالی کوبہتربنانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھمبیر مغلاں سڑک عرصہ دراز سے خستہ حالی کاشکار ہے جس کی مرمت نہ ہونے کے سبب ڈرائیوروں کوگاڑیاں چلانے میں شدیدمشکلات سے گزرناپڑرہاہے۔مقامی لوگوںکے مطابقخخستہ حال سڑک کی وجہ سے سواریوں میں خوف پیداہوجاتاہے جس کی وجہ سے لوگوں نے کئی بارانتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ عرصہ پہلے خستہ حال سڑک کی وجہ سے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی تھی اور لوگوں نے سڑک بھی بند کی تھی جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر راجوری نے تحصیلدار منجاکوٹ اور ایس آیچ او منجاکوٹ کو موقع پر جانے کی ہدایت دی تھی جہاں تحصیل افسران نے لوگوں کو سڑک کی مرمت کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد احتجاج ختم ہو گیا تھا۔اس سلسلے میںمشترکہ بیان میں سلیم ناز مغل،شکیل مغل،عاقب چوہدری،سرپنچ عبدالغنی اور سرپنچ محمد فاروق کے علاوہ سید مغل نے کہا کہ ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اور مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے سڑک کی حالت کو دیکھتے ہوئے بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اورگورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس سڑک کی جلد سے جلد مرمت کا کام شروع کروایاجائے تاکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکے۔