پاکستان کشمیریوں کو اکسارہا ہے:راوت

 نئی دہلی // فوجی سبراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو ملی ٹینسی کو اپنا دشمن بنایا چاہیے تب ہی داخلی اور خارجی سطح پر امن آسکتا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو اکسارہا ہے اور دراندازوں کی مدد بھی کررہا ہے۔انہوں نے کہا ’’ اگر پاکستان نے یہ بات دکھائی کہ وہ دہشت گردی کو بڑھاوا نہیں دے رہا ہے تو یہ آگے کی طرف قدم ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا ’’ یہ وقت پاکستان کیلئے آگے کا قدم بڑھانے کا ہے،قطعہ نظر اسکے وہ کیا کہہ رہے ہیں، چلیں قدم اٹھائے،وہاں ملی ٹینٹ لیڈر شپ کھلے عام  بھارت کیخلاف بیان بازی کررہی ہے، وہ بھارت کو دھمکیاں دے رہے ہیں،اور کہہ رہے ہیں کہ دہشت بھارت میں نیا معاملہ ہوگا‘‘۔انہوں نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا’’ پاکستان کشمیریوں کو اکسارہا ہے، دراندازی کی مدد کررہا ہے لیکن ہمیشہ اس سے انکاری بھی ہیں،ہم اس کنفیوژن میں ہیں کہ کون ملی ٹینٹ ہے اور کون پاکستانی فوجی،کیونکہ وہ اپنوں کو بھی تسلیم نہیں کرتے‘‘۔راوت نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے تھا کہ ملی ٹینسی کو دشمن بناتے لیکن انہوں نے بھارت کو دشمن بنایا ہوا ہے اور اسا کر کے اس نے غلطی کی ہے کیونکہ اسے اس بات کا ادراک بھی نہیں کہ یہی ملی ٹینسی اس کے ملک میں کیا کرتی آئی ہے‘‘۔