پاکستان کا دورۂ سری لنکا محدود

کولمبو/پاکستان کا جولائی میں ہونے والاسری لنکا کا دورہ اب دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز پر مشتمل ہوگا۔ اس دورے پر ون ڈے سیریز منسوخ کر دی گئی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک ٹیسٹ سیریز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق اس سیریز میں پہلے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی ہونی تھی۔ اگرچہ یہ ون ڈے سیریز ورلڈ سپر لیگ میں شامل نہیں تھی، اس لیے دونوں ممالک کے بورڈز نے اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایشلے سلوا نے کرک انفو کو یہ معلومات دی۔اس سیریز سے قبل سری لنکا کو جون میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے جب کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے اگست میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کرنی ہے ۔ ایشیا کپ ستمبر میں اور اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں کرانے کی تجویز ہے ، اس لیے بورڈ نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو ضرورت سے زیادہ کرکٹ کی تھکاوٹ سے بچانے کے لیے کیا ہے۔ (یواین آئی)