پاکستانی سفارتخانے میں افطار پارٹی

سرینگر// نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے افطار پارٹی کے دوران مزاحمتی ،مذہبی اور بشری حقوق جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے جمعہ کو نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے میں افطار پارٹی منعقد کی جس میں کم و بیش تمام مزاحمتی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق افطار پارٹی میں جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے سربراہ ایڈوکیٹ زاہد علی، حریت(گ) کی خاتون لیڈر  یاسیمن راجہ کے علاوہ لبریشن فرنٹ کے محمد یاسین بٹ اور شوکت احمد بخشی،حریت(ع) کے انجینئر ہلال احمد وار بشری حقوق کاراکن اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو،فریڈم پارٹی کے انجینئر فاروق اور بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ جی این شاہین شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اس موقعہ پر پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ مزاحمتی لیڈروں نے بات چت کی اور ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔افطار پارٹی میں تاہم مزاحمتی لیڈرشپ کی اعلیٰ قیادت شریک نہیں ہوئی۔