کنگن//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میںاُس 17سالہ نوجوان کی لاش پاور کنال کنگن سے برآمد کی گئی جو گذشتہ روز پھسل کر مذکورہ کنال میں غرقآب ہوا تھا۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مرگنڈ وڈر کنگن میں ایک 17سالہ کا نوجوان پاور کنال میں غرقآب ہوا تھا۔
پولیس، مقامی لوگوں اور فائر سروسز گاندربل کے اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد رات دیر گئے مذکورہ نوجوان کی لاش بر آمد کی۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت صداقت احمد ولد گلزار احمد ساکن مرگنڈ وڈر کنگن کے طور کی گئی ہے۔