سرینگر//کیمونیکیشن اینڈ کیپسٹی ڈیولپمنٹ یونٹ کی طرف سے صحت عامہ اور آبپاشی وفلڈ کنٹرول کے واٹر کوالٹی مانیٹرنگ عملے کے لئے تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لئے سی آئی ایس آر نیشنل انورنمنٹ انجینئرینگ ریسرچ انسٹچیوٹ کے سائنسدانوں کی طرف سے تعائون دیا جارہا ہے۔انسٹچیوٹ آف انجینئرس جموں وکشمیر سینٹر سونہ وار باغ میںآج پروگرام کا آغاز ہو اجو کہ 20دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔پروگرام کے انعقاد کا مقصد پانی کے معیار کے معائنے کے نظام سے جُڑے انجینئروں اور پیشہ وروں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔جب کہ پروگرام کے دوران شرکأ کو پیشہ ورانہ ہنرمندی اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی تربیت دی جارہی ہے تاکہ ریاست میں ہر کنبے کے لئے پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بن سکے۔تقریب کی صدارت محکمہ صحت عامہ کشمیر کے چیف انجینئر عبدالواحد نے کی۔