پانی کی عدم دستیابی ،بلال آباد کی عوام سراپا احتجاج

کشتواڑ//محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کی ہڑتال کے سبب قصبہ میں پانی کی عدم دستیابی سے عوام سخت مشکلات سے دوچارہے۔قصبہ کے وارڈ 3 بلال آباد کی عوام نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ سات روز سے پانی نہ ہونے کے سبب وہ مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین و اعلی عہدیداران ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں جسکے سبب وہ مجبور ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔ مظفر علی نامی نوجوان نے بتایا کہ گھروںکے اندر پینے کیلئے پانی تک دستیاب نہیں ہے جسے،اگرچہ ہینڈ پمپ بھی لگائے گئے تھے، وہ بھی کئی برسوںسے ناکارہ پڑے ہوئے ہیں اور لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔ انھوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد پانی کی سپلائی بحال کی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔