پانتہ چھوک میں نقلی زعفران بیچنے والے2گرفتار

سرینگر//سرینگرمیں پولیس نے غیرمعیاری زعفران بیچنے کے الزام میںدوافراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کہ کئی بے ایمان لوگ نقلی زعفران بیچ رہے ہیں،پولیس اسٹیشن پانتہ چھوک کی ایک ٹیم نے عارف احمد بخرو ایک مشتبہ شخص کو دھرلیا۔پولیس نے اُس کے قبضہ سے ایک کلو نقلی زعفران بھی برآمدکرلیا۔ عارف کے رازظاہر کرنے پرعمراحمدگورو کوبھی حراست میں لیاگیاجو اس جرم میں شامل تھا۔ پولیس اسٹیشن پانتہ چھوک نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 12/2018 درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔