پالتھین کے مضر اثرات

سرینگر//سرینگر پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول نوہٹہ میں مباحثہ کا اہتمام کیا جس میں خاصی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔ پروگرام میں جے اینڈ کے یتیم ٹرسٹ گلشن محل ہوسٹل مخدوم صاحب کے طلبا بھی شریک ہوئے۔ یتیم ٹرسٹ کے منتظم محمد امین مخدومی نے اس پروگرام میں مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شمولیت کی۔تقریب میں شریک شرکاء نے پالتھین کے مضر اثرات پر مفصل و مدلل روشنی ڈالی۔آخر پر اُردو قوالی اور کلچرل پروگرا م سے حاضرین محذوز ہوئے۔اس موقع پر امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا اور پولیس کی جانب سے طلبا کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔