پلوامہ// جنوبی ضلع پلوامہ کے آستان محلہ پاری گام میں اتوار کی شام فوج کی گشتی پارٹی پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد یہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوج نے پوری بستی کو گھیرے میں لیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق اتوار سہ پہر5بجکر45منٹ کے قریب پاری گام کے آستان محلہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی اور جونہی یہاں مھاصرہ کرنے کی کوشش ہورہی تھی تو جنگجوئوں نے 50آر آر، نیم فوجی دستے سی آر پی ایف اور ٹاسک فورس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کیساتھ ہی فائرنگ کازوردار تبادلہ ہوا جو کچھ سیکنڈ تک جاری رہا لیکن بعد میں مکمل خاموشی چھا گئی۔فوج نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جھڑپ ہونے کی اطلاع دی تھی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ کیا گیا جس دوران فائرنگ کی گئی۔بستی میںجامع پیمانے پر ممکنہ جنگجوئوں کی تلاش شدو مد سے شروع کی گئی ہے۔۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں محاصرہ جاری تھا اور تاریکی ہونے کی وجہ سے آپریشن پیر کی صبح تک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہمقامی لوگوں کے مطابق ضلع میں انٹرنیٹ کی سہولیات بند کردی گئی ہیں۔
پاریگام پلوامہ میں فائرنگ کا تبادلہ | علاقے کا سخت ترین محاصرہ، ضلع میں انٹر نیٹ سہولیات بند
