پارکنگ کے معاملے پر غور کیا جائے

سرینگر//ٹریڈرس فیڈریشن کرن نگر نے ٹریفک پولیس سے اپیل کی کہ وہ بازاروں میں گاڑیوں کو کھڑا کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ٹریڈرس فیڈریشن کرن نگر کی ایک میٹنگ اعجاز شاہدار کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بازار میں گاڑیوں کو کھڑا کرنے کے خلاف کارروائی کو زیر بحث لایا گیا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک سے اپیل کی گئی کہ وہ اس معاملے پر نظر ثانی کریں اور چند ایک خریداروں کو گاڑیوں کو کچھ وقفے کیلئے کھڑا کرنے کی اجازت دیں۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو پہلے ی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،جس کی وجہ سے انہیں مالی حالت خراب ہے اور اب خریداروں نے ٹریفک پولیس کی کاروائیوں کے مد نظر بازاروں میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے براہ راست ان کاکاروبار متاثر ہوا ہے اور ایس ایس پی ٹریفک ان چیزوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر اس فیصلے کو زیر غور لائے ۔ ٹریڈرس فیڈریشن کرن نگر نے امید ظاہر کہ ایس ایس پی سرینگر انہیں مایوس نہیں کریں گے۔