سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل نے پارمپورہ آتشزدگی واردات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ادارے کے ایک وفدنے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میںپارمپورہ جاکر متاثرین میں کمبل اور کچن کٹ وغیرہ بطور امداد پیش کئے اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس دوران دارالخیر میرواعظ منزل نے یہ بات پھر واضح کی کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہے کہ دارالخیر میرواعظ منزل اپنے قیام کی مدت سے لیکر آج تک برابر اپنے مخلصین کی مالی اور جنسی معاونت سے برا بر بلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔اس ضمن میں دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔