سرینگر//پولیس اور عوام کے مابین بہتر تال میل قائم رکھنے کیلئے پارمپورہ ،مہاراج گنج اور لال بازار میں پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا ۔پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے جانب سے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس سٹیشن پارمپورہ میںایس پی ویسٹ گوریندر پال سنگھ کی صدارت میں پولیس کمنٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہریوں کے علاوہ سیول سوسا ئیٹی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اُجاگر کئے ۔گوریندر پال سنگھ نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہیں یقین دلایا گیا کہ انکے مسائل جو کو پولیس سے وابستہ ہیںکو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا اور باقی ماندہ مسائل کومتعلقہ محکموں تک پہنچایا جایئے گا۔ ایس ڈی پی او ایم آرگنج آفس میں پولیس کمنٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کی صدارت ایس ڈی پی اوایم آرگنج ایس ایم شفیع نے کی ۔میٹنگ میں سماجی تنظیم علاقائی بہبود کمیٹی ٹاکنواری صفاکدل نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ بہت سارے مسائل زیر غور آئے جن کو متعلقہ آفیسر نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے پولیس کو یقین دیا کہ وہ امن امان برقرار رکھنے اور منشیات و دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کو اپنا تعاون دینگے ۔ایسی ہی ایک میٹنگ کا انعقاد پولیس سٹیشن لال بازار میں کیا گیا ۔میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہریوں، محلہ کمیٹی کے علاوہ سیول سوسا ئیٹی نے شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اُجاگر کئے ۔ میٹنگ میں منشیات و دیگر جرائم کے بارے میں بات چیت ہوئی ۔لوگوں نے پولیس کی جانب سے منشیات و دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔