پارلیمانی چنا و2019 | لیہہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

لیہہ//لیہہ میںریٹریننگ آفیسر اِونے لواسہ نے پارلیمانی چنائو کے سلسلے میں داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔اس موقعہ پر جنرل اوبزرور لیہہ الیکشن کمار،اے آر اوز لیہہ کرگل وزانسکار ،انڈین نیشنل کانگریس اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے علاوہ دیگر امیدوار کے نمائندے بھی موجودتھے۔اس دوران کانگریس کے ریگزن سپلبار،بی جے پی کے جمینگ سرنگ نمگیال،آزاد امیدوار ان سرنگ نمگیال،اصغر علی کربلائی سجاد حسین،کاچو محمد اور اصغر علی کے کاغذات نامزدگی جائز قراردے کر منظور کئے گئے جب کہ بی جے پی کے ایک امیدوار کے کاغذات مستر دکئے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 22اپریل دوپہر 3بجے تک ہے۔