پارلیمانی چناؤ:2019: ہندوارہ ، لنگیٹ اور گاندربل میں مشاہدین نے چنائو تیاریوں کاجائزہ لیا

ہندواڑہ+گاندربل//ہندوارہ ،لنگیٹ اورکنگن اور گاندربل اسمبلی حلقوں کیلئے مشاہدین نے چنائو تیاریوں کا جائزہ لیا۔ مشاہد گُرپریت کھیرا نے اے ڈی سی ہندوارہ ،اے آر اوہندوارہ،سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ہندوارہ ،چیف ایگریکلچر آفیسر کپوارہ (اے آر اولنگیٹ اے سی) اورمختلف ٹیموں کے سربراہاں کے ساتھ میٹنگیں کرکے چنائو کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کے بارے میںجانکاری حاصل کی جب کہ اے آر اووز اورسپر انٹنڈنٹ آف پولیس نے 11اپریل کو ہورہے چنائو کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔اس دوران مشاہد نے زیر تربیت پریذائیڈنگ اورپولنگ آفیسران کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ادھر کنگن اور گاندربل اسمبلی حلقوں کیلئے چنائو مشاہد راہل شرما نے ضلع چنائو آفیسر گاندربل حشمت علی خان کے ہمراہ کئی پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا اور وہاں لوک سبھا چنائو کے سلسلے میں کئے جارہے انتظاما ت کاجائزہ لیا۔مشاہد کے ہمراہ اے آر اووز ،نوڈل آفیسران اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔مشاہد نے گورنمنٹ کنڈر گارڈن سکول بی آر پورہ اورگورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول تولہ مولہ کے علاوہ دیگر کئی پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا جس دوران انہوںنے پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی ،پانی ،صحت وصفائی اوردیگر انتظامات کاجائزہ لیا ۔مشاہد نے بی ایل اوز کے ساتھ بات چیت کی اورای پی آئی سی کی تقسیم کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔بعد میں مشاہد نے سینٹرل یونیورسٹی کیمپس دودرہامہ گاندربل میں ڈسٹری بیوشن / کلشن سینٹر کا معائنہ کیا ۔انہوںنے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو حاصل کرنے اوران کی تقسیم کے بارے میں بھی آفیسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل مشاہد نے پولنگ عملے کے تربیتی عمل کا بھی معائنہ کیا اس سلسلے میں انہوںنے کانفرنس ہال منی سیکریٹری گاندربل اور سینٹرل یونیورسٹی کیمپس دودرہامہ کا دورہ کیا۔