لیہہ//ضلع چنائو آفیسر لیہہ اونے لواسہ نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اوروی وی پی اے ٹی کی ڈسپیچ اوررسیونگ عمل کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی لیہہ،چنائو عمل کے لئے مقرر کئے گئے نوڈل آفیسران اور متعلقہ ضلع آفیسران کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ڈی ای او نے متعلقہ آفیسران کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران ڈی ای او نے متعلقہ آفیسران سے لیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اوردیگر چنائو مواد ڈسپیچ اوررسیونگ کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران ڈی ای او نے ڈسٹریبوشن اور رسیونگ ٹیموں کے تربیتی پروگرام کی صدارت کی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اب تک 8پولنگ پارٹیوں کی روانگی عمل میں لائی گئی ہے۔