پارلیمانی انتخابات2019

لیہہ//لداخ پارلیمانی نشست کے لئے اخراجاتی مبصر ملن روچال نے جمعرات کو افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع میں پارلیمانی الیکشن کے احسن اور منصفانہ انعقاد کے لئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اِس موقعہ پر ریٹرننگ آفیسر لداخ پارلیمانی نشست اوینے لواسا ، ایس ایس پی لیہہ سرگن شکلا ،ایڈیشنل ڈسٹر کٹ ڈیولپمنٹ کمشنر لیہہ موسس کنزنگ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر لیہہ غفار زرگراور نوڈل آفیسر مثالی ضابطہ اخلاق کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملن روچال نے کہا کہ پارلیمانی چنائو 2019 کا انعقاد ایک بہت بڑے میلے کے طور پر ہور ہا ہے ۔انہوں نے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ شفاف اور منصفانہ چنائو کے لئے تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کریں ۔اُنہوں نے چنائو کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی افسران کو ہدایت دی اور اس مناسبت سے اے ای اوز اور نوڈل افسران کو مقررہ مدت کے اندر رِپورٹ پیش کرنے پر زور دیا۔اِس دوران ڈی سی نے ای او کو ایک پاور پوائنٹ کے ذریعے چنائو اخراجاتی نگرانی کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے اس سلسلے میں تعینات کئے گئے ٹیموں کے بارے میں تفصیلات بھی پیش کیں۔اس دوران ای سی آئی کے رہنما خطوط کو بھی اُجاگر کیا گیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ہی اقدامات میں سرعت لائی جائے گی۔اُنہوں نے افسران کو اُن کے متعلقہ علاقوںمیں مزید متحرک ہو کر چنائو تیاریوں میں جٹ جانے کی بھی ہدایت دی۔