سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ پر ہر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل پر پابندیوں کے فیصلے کے بعد کل گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل رہی۔اس دوران شاہراہ پر مرمت کا کام دن بھر جاری رہا ۔ جموں اور سرینگر سے کسی بھی قسم کے ٹریفک کو کو چلنے کی اجازت نہیں تھی اور شاہراہ پوری طرح سے سنسان نظر آرہی تھی۔حکام نے گزشتہ روز اس حوالے سے باضابطہ طورایک ایڈوائزری بھی جاری کی تھی ۔تاہم تاریخی مغل روڑ پر ٹریفک حسب معمول جاری رہا۔خیال رہے کہ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر 16 اکتوبر سے30 نومبر کے درمیان ہر جمعہ کوٹریفک کی نقل و حمل پر مرمتی کام کی وجہ سے پابندیاں رہیں گی۔