سرینگر// اچھن سعیدہ پورہ ڈمپ سے اٹھنے والی بد بو اور عفو نت نے ایک دفعہ پھر ڈاکٹر علی جان روڈ اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لو گوں کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیاہے۔گر می کی شدت میں اضا فہ ہو نے کیساتھ ہی علاقہ کی سڑ کو ں پر چلنا اور گھروں میں رہنا بھی محال ہو تا جا رہا ہے ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اچھن سعید ہ پو رہ میں کوڑ ا کر کٹ ڈا لنے کے ڈمپ سے بد بو اور عفو نت پھیلنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میںرہنے وا لے لو گوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے ۔علاقہ میں اس طرح سے بد بو پھیل رہی ہے کہ لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے۔زونی مر ،صورہ ،عیدگاہ ،آنچار ،کوکر باغ ،تاربل،نوشہرہ ،رتھ پورہ اور دیگر علاقوں کے لوگ بھی کو ڑا کر کٹ کے اس ڈ مپ سے اٹھنے والی بد بو اور عفو نت سے پریشان ہیں ۔مقامی شہری شاہد طارق نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ سے صبح اور شام کے اوقات علاقہ میں اتنی بدبو پھیل جاتی ہے کہ لوگوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے جبکہ مکانوں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو مسلسل بند رکنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا احتمال ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدبو سے اب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے کہ رشتہ دااروں نے بھی یہاں آنا چھوڑ دیا ہے اورکوئی بھی مہمان ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں ٹھہر سکتا کیوںکہ بدبو کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے اور وہ چلے جاتے ہیں ۔ اس طرح سے آس پاس کے علاقوں کا سماجی رشتہ بھی اب ختم ہوگیا ہے ۔لوگوں کا یہ ما ننا ہے کہ کو ڑا کر کٹ کے اس ڈ مپ سے اٹھنے والی اس بد بو اور عفو نت نے ان کی زند گیوں پر سوا لیہ نشا ن لگا دیا ہے جبکہ سما جی زندگی بر ی طرح سے متا ثر ہو ئی ہے۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس ڈمپنگ سائٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے اور گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے اُٹھنے والی بدبو پر قابو پانے کیلئے ادویات کا چھڑکائو روزانہ کرایا جائے