سرینگر// پائین شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی شدیدت قلت نے لوگوں کو سخت پریشان کردیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی صبح و شام چند گھنٹوں تک رہتا ہے تاہم دن بھر پانی کی سپلائی بند رکھی جاتی ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہوتی ہے ۔ پائین شہر کے علاقے خانیار، نائو پورہ، رعناواری ، نوہٹہ ، رنگر سٹاپ، حول ، بہوری کدل، عالی کدل اور صراف کدل علاقوںمیں پینے کے پانی کی شدید قلت سے لوگوں کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے صبح اور شام کو چند گھنٹوں تک پانی رہتا ہے اور پھر پانی کی سپلائی کو دن بھر کیلئے منقطع رکھا جاتا ہے جس کے باعث لوگ پریشان ہوجاتے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ پانی کی کمی کا مسئلہ امسال بڑ ھ گیا ہے جبکہ گزشتہ برسوں پانی کی اس قدر قلت نہیں پائی جاتی تھی ۔ لوگوں نے کہا کہ محکمہ کے متعلقہ ذمہ داروں سے اگرچہ اس بارے میں کئی بار بات کی گئی تاہم پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی نہیں بنایا گیا ۔ انہوںنے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔ (مشمولات سی این آئی)
[