سرینگر//کووِڈ- 19کی وباء کے پیش نظر وادی کے لوگوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس محکمہ نے ٹیکس دہندگان کی راحت اور سہولت کیلئے کئی اقدام کئے ہیں ۔ایک بیان کے مطابق محکمہ کے حکام کی طرف سے کوششوں کے باوجود کئی اپیل اورتصحیح کے معاملات التواء میں ہوسکتے ہیں۔اسی طرح واپس ادائیگیوں کے متعددمعاملات بھی تشخیصی وجوہات کی بناء پر التواء میں ہوسکتے ہیں۔محکمہ نے ٹیکس دہندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ وٹس ایپ یاای میل کے ذریعے متعلقہ حکام سے اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے رجوع کریں۔یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ گزشتہ برس متعلقہ افسران کی طرف سے تشخیص کے نتائج پرمتعددٹیکس دہندگان نے اپنی اپیلیں یا ترامیم کی درخواستیں انکم ٹیکس قانون کی شق264کے تحت دائر نہیں کی ہیں۔اگر وہ چاہتے ہو ،تو وہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے رہنمائی اور مدد کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں ۔بیان کے مطابق اس کے علاوہ انکم ٹیکس محکمہ کو مالی سال2012-13کے دوران ٹیکس دہندگان کی طرف سے سرمایہ کاری کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اس سرمایہ کاری کے ذرائع کی جانچ کیلئے محکمہ نے پہلے ہی اُنہیں اِس کی وضاحت کرنے کا موقعہ دیا ہے۔دیکھاگیا ہے کہ اس کا ابھی تک متعلقین نے مناسب جواب نہیں دیاہے۔اس لئے محکمہ کی انہیں ایک اور موقعہ دینے کی تجویز ہے تاکہ ٹیکس دہندگان سرمایہ کاری کے ذرائع کی وضاحت کریں ۔اس سلسلے میں اُ ن تمام ٹیکس دہندگان جن کے بارے میں محکمہ کومعلومات ملی ہیں،کو انفرادی طور مکتوب روانہ کئے جائیں گے۔ بیان میں ٹیکس دہندگان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سہولت کافائدہ اُٹھائیں اورانکم ٹیکس قانون 1961کے تحت کسی تادیبی کارروائی سے اپنی وضاحت پیش کرکے بچ جائیں۔اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے دفتری اوقات کے دوران ان نمبرات پر سوموار سے جمعہ تک صبح ساڑھے نو بجے سے شام چھ بجے تک رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔فون نمبرات ہیں۔ایس اے ہنڈواسسٹنٹ کمشنرانکم ٹیکس،941908004،ونودکمارانکم ٹیکس افسروارڈنمبر3(1)،پی ایس جموال ،انکم ٹیکس افسر،وارڈ3(2)، 9419201999،گلزااحمد ملک انکم ٹیکس افسر،وارڈ3(3)،وارڈ3(5)بارہمولہ 9419405989اورمعین صدیقی انکم ٹیکس افسر وارڈ نمبر03(4)اننت ناگ،7015492469 ۔