رام بن//ضلع رام بن میں مختلف سرکاری دفاتر میں ٹیچروں کی غیر ضروری اٹیچ منٹس کو واپس کرنے کی مانگ کرتے ہوئے جموں کشمیر ٹیچر ایسوسی ایشن کا ایک وفد صوبہ نائب ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت اسلام سے ملاقی ہوا۔ اس دوران وفود نے ڈپٹی کمشنر رام بن کو غیر ضروری اٹیچمنٹ کو لیکر ایک یاداشت پیش کی جس میں ٹیچروں کی غیر ضروری اٹیچ منٹوں کے بارے میں ڈی سی آگاہ کیا گیا۔ وفد نے کہا کہ ضلع رام بن کے مختلف سکولوں میں تعینات ٹیچروں کو دفتروں میں اٹیچ رکھا گیا ہے اور سکولوں میں ٹیچروں کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ انہوں نے ٹیچروں کی اٹیچ منٹ کو ختم کرنے کی مانگ کی ۔ضلع ترقیاتی کمیشنر رام بن نے وفد کے مسائل کوغور سے سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے یقین دلایا کہ وہ غیر ضروری اٹیچ منٹ کو ختم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر رام بن سے ملاقات کے بعد جموں کشمیر ٹیچر ایسوسی ایشن کی وفد نے ایک پریس کانفرنس میں کہاں کہ ضلع رام بن کے مختلف تعلیمی زون کے سرکاری سکولوں میں تعینات ٹیچروں کی دفتروں میں غیر ضروری اٹیچ کررکھا ہوا ہے اور کہا کہ حکام کی طرف سے ٹیچروں کی غیر ضروری اٹیچ منٹوں کو ختم کرنے کے احکامات کے باوجود بھی رام بن میں کئی ٹیچروں کو اٹیچ کر رکھا ہے اور کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا کہ ٹیچروں کو اٹیچ منٹوں کو اپنی اپنی جگہ پر واپس کیا جائے لیکن انہوں نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔
ٹیچروں کی اٹیچ منٹس کوواپس کرنے کی مانگ
