ٹینگہ پورہ میں 9کنال سرکاری اراضی بازیافت

سری نگر//ضلع سری نگر انتظامیہ نے کل یہاں بخشی پورہ ٹینگہ پورہ میں 9کنال سٹیٹ اراضی ناجائز قبضے سے باز یافت کی۔اس سلسلے میں محکمہ مال کی انفورسمنٹ وِنگ نے مہم چلائی ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اس موقعہ پر کہا کہ ضلع میں تمام سٹیٹ اور کاہچرائی اراضی جن پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے کو باز یافت کیا جائے گااور تمام علاقوں میں اس سلسلے میں مہم جاری رکھی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ سٹیٹ اراضی پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اُنہوں نے عوام الناس پر زور دیا کہ اگر انہیں ضلع میںکہیں بھی سٹیٹ اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کے بارے میں کوئی اطلاع موصول ہوئی انہیں چاہیئے کہ وہ یہ اطلاع ریوینو افسران یا ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی نوٹس میں لائے۔