ممبئی//ویسٹ انڈیز کے یک روزہ اور ٹی 20 کے عالمی کپتان کیرون پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے بین الاقوامی کیرئیر پر ایک نظر: اپنے 15 سالہ بین الاقوامی کیرئیر میں پولارڈ نے کل 224 میچ کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے بغیر بین الاقوامی سطح پر پولارڈ سب سے زیادہ یک روزہ اور ٹی 20 کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ مجموعی طورپر 238 یک روزہ اور ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کے ساتھ صرف ڈیوڈ ملر ہی پولارڈ سے ا?گے ہیں۔ پولارڈ نے 101 ٹی20 میچوں میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی۔ وہ اس فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے لئے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ اسی طرح پولارڈ ایسے اکلوتے مرد کھلاڑی ہیں جو 100 سے زیادہ ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے۔ ٹی 20 بین الاقوامی میچ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے پولارڈ دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ 2007 2021 میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انہوں نے اکلا دھننجے کے ایک اوور میں چھہ بار گیند کو باونڈری لائن سے باہر بھیجا تھا۔2007 میں اسٹورٹ براڈ کے خلاف یوراج سنگھ نے پہلی بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ یک روزہ کرکٹ میں پولارڈ نے اوسطًا ہر پاری میں 1.2 چھکے لگائے ہیں۔ یہ کم ازکم 100 چھکے لگانے والے بلے بازوں میں سب سے بہتر ریکارڈ ہے۔ غور کیا جائے تو یک روزہ میچوں میں پولارڈ 21.23 گیندوں پر ایک چھکا لگاتے ہیں جو اس معاملہ میں انہیں شاہد ا?فریدی (19.64) کے بعد دوسرے مقام پر رکھتا ہے۔ یک روزہ میچوں میں پولارڈ نے 135 چھکے لگائے۔ یہ اس فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کے لئے کسی کھلاڑی کے ذریعہ لگائے گئے دوسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ 298 میچوں کے اپنے کیرئیر میں 330 چھکوں کے ساتھ صرف کرس گیل ان سے ا?گے ہیں۔ پولارڈ ان تین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ٹی 20 بین الاقوامی کیرئیر میں چوکے سے زیاد ہ چھکے لگائے(کم سے کم 50 چھکے لگانے والے کھلاڑٰی)۔ 101 میچ کے اپنے کیرئیر میں انہوں نے 99 چھکے لگائے جو ان کے 94 چوکوں سے پانچ زیادہ ہیں۔ ا?ندرے رسل نے 62 چھکے لگائے۔