اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ٹھاٹھری میں ایک دلدوز حادثہ کے دوران3افراد جاں بحق جبکہ25 افردزخمی ہوئے۔ یہ حادثہ جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے کے قریب ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر بھٹیاس کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس زیر نمبر/0469 JK06B جو کاہلجوگاسر سے ڈوڈہ کی طرف جارہی تھی، بھٹیاس کے قریب ڈرائیور کی قابو سے باہر ہو کرگہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں و پولیس نے بچاؤ کارروائی شروع کی اور تمام زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال گندوہ پہنچایا گی۔حادثہ میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسری خاتون زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے سب ضلع ہسپتال گندو ہ میں دم توڑ بیٹھی۔ان کی شناخت بشیرہ بیگم زوجہ موسا عمر 50 ساکن چھاترو اورسلیمہ بیگم زوجہ سدرالدین عمر 55 ساکن کاہرہ کے بطور ہوئی۔منی بس ڈرائیور محمد آصف عمر 30 سال ساکن النی ،جس کو جموں منتقل کیا گیا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں دم توڑ بیٹھا۔ گاڑی میں کل 28 افرد سوار تھے جن میں 27 افردزخمی ہوئے اور زخمیوں میں سے 14 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں جن کو مزید علاج و معالجہ کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔
حادثہ میں زخمی ہونے والوںمیں رافیہ بانو دختر محمد شریف ساکن کلہوتران، سریش کمار ولد ہری لال عمر 38 ساکن کاہلجوگاسر، سمیرہ کوثر دختر لیاقت علی عمر 18 ساکن کاہلجوگاسر، آفتاب حسین ولد عالم حسین عمر 18 ساکن کاہلجوگاسر، راجدیو ولد بھاگ سنگھ عمر 34 ساکن بھالا، غلام حسین ولد حیدر علی عمر 52 ساکن چلی بالا، مومن ارشاد ولد ارشاد احمد ساکن چاچھ عمر 18، محمد رفیق ساکن کاہرہ عمر 55،ہارون رشید ولد دین محمد عمر 38 سرتھی، مومن ولد محمد شفیع عمر 21 ساکن جکیاس، مبارک علی ولد محمد سلطان عمر 48 ساکن بٹ گواڑی، یاسر حسین ولد طالب حسین ساکنہ سمائی، عمدالطیف ولد عبدالعزیز عمر 60 ساکن بونجواہ، نور حسین ولد غنی عمر 48 ساکن سمائی، امیت کمار ولد پریتم کمار ولد پریتم سنگھ عمر 26 ساکن کاہرہ، بشیر احمد عمر 60 ساکن چگاسو، ارچن دیوی زوجہ امر کمار عمر 25 ساکن پنگل، کمر دین ولد اخیار دین عمر 22، محمد آصف ولد محمد شفیع عمر 22 ساکن گنگوتہ، رتبہ عمر 08 ساکن سرینگر، رزینہ بیگم زوجہ عبدالواحد عمر 30 ساکن کلہوتران، منیرہ بیگم زوجہ منضور احمد عمر 40 ساکن ٹھاٹھری، مبارم حسین عبدالقیوم عمر 26 ساکن ٹپری، شوکت علی خیر محمد عمر 32 ساکن ٹپری،طاہرہ بیگم شیر حسین عمر 27 ساکن چنگا اور زینت تبسم دختر شاہ حسین عمر 5 ساکن چنگا کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میںکیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے بھی جائے واقع کا دورہ کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی خبر لینے کے لیے سب ضلع ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔