بھدرواہ //سرکاری ملازموں میں باقاعدگی یقینی بنانے کیلئے سب۔ڈویژن ٹھاٹھری میںاے ڈی سی امام دین اور ایس ڈی ایم ٹھاٹھری محمد انور بانڈے کی قیادت میں ایک مشترکہ ٹیم نے مختلف سکولوں /دفاتر کا معائینہ کیا۔ ٹیم نے جن دفاتر کا معائینہ کیا، اُن میںمیونسپل آفس، تحصیل سپلائی آفس، بلاک میڈیکل آفس،ٹھاٹھری،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ، اور بائز ہائر سیکنڈری سکول وغیرہ شامل تھے۔معاینہ کے دوران اے ڈی سی نے متعلقہ افسراں کو اپنے اپنے دفاتر میں ملازموں کی حاضری یقینی بنانے کے ہدایت جاری کئے۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے افسروں اور اہلکاروںکو دفاتر میں ورک کلچر برقرار رکھنے کے علاوہ باقاعدگی یقینی بنناے کی ہدایت دیاور کہا کہ نظم شکنی اور غیر ذمہ واریوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔