اشرف چراغ
کپوارہ//وادی لولاب کے ٹکی پورہ اور دیور علاقوں میں آ ورہ کتو ں کی ہڑ بونگ نے لوگو ں کا جینا حرام کر دیا اور تازہ حملو ں میں متعدد افراد کو کاٹ کھایا۔مقامی لوگو ں کے مطابق ہفتہ کی دوپہر کو آ وارہ کتو ں کا ایک جھنڈ ٹکی پورہ اور دیور میں نمو دار ہوئے اور متعدد افراد کو حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور زخمی ہوئے جن میں تابیہ جان ،حامد حسن،مہران لون ،عبد الرشید لون ،طاہرہ بانو ،عبد الستار خان ،راحیل پرویز ،پرویز احمد وانی ،خوشبو جان اور گلزار احمد گنائی شامل ہیں ۔مقامی لوگو ں نے آ ورہ کتو ں کا تعاقب کیا اور انہیں بستی سے دور بھگایا جبکہ زخمیو ں کو سب ضلع اسپتال سوگام میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا ۔علاقہ کے لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دیور اور ٹکی پورہ میں دن رات آ وارہ کتو ں کی بڑھتی تعداد سے لوگو ں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے اور لوگو ں کا گھروں سے باہر نکلنا محال بن گیا ہے ۔