ٹنگمرگ//ٹنگمرگ کے فیروزپورہ، بابا ریشی نمبل نار،چندی لورہ رتنی پورہ،ٹنگمرگ زرن،ٹنگمرگ کھی پورہ اورکریری کی رابطہ سڑکوں کی خستہ حالت کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ان سڑکوں پر جگہ جگہ کھڈ بن چکے ہیں جس کے نتیجے میں بارشوں کے دوران یہ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں۔ مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی ماگام اورپی ایم جی ایس وائی نے ان علاقوں کو نظرانداز کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کی فوری مرمت کیلئے اقدامات کئے جائیں۔(مشتاق الحسن)