ٹنگمرگ میں 1ماہ سے آئیل ٹینکر ڈرائیور درماندہ

ٹنگمرگ //مشتاق الحسن//ٹنگمرگ میں ایک ماہ سے 24سے زیادہ آئل ٹینکر درماندہ ہیں جس کے سبب ڈرائیوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ گلمرگ میں آرمی کمپیوں کو ڈیزل،پٹرول اور تیل خاکی لے جانے والے آئل ٹینکر سڑک کی حالت ٹھیک نہ ہونہ سے گزشتہ ایک ماہ سے ٹنگمرگ میں درماندہ ہیں ۔ ٹینکرڈرائیورروں کا کہنا ہے کہ جن فوجی کیمپوں کو انھیں سپلائی ان لوڈ کرنی تھی وہاں تک کا راستہ برف سے بند پڑا ہے جس کی وجہ وہ گاڑیاں ٹنگمرگ میں کھڑا کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ڈرائیوروں کاکہنا ہے کہ ٹنگمرگ میں درماندہ رہنے کی وجہ سے اب خرچے کے لئے پیسے ختم ہوچکے ہیں ہیں اور اب مقامی لوگ چاے پانی کیلئے پیسے دیتے ہیں۔ درماندہ ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے گلمرگ کے فوجی کیمپوں تک سڑک پر موجود برف ہٹانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ وہ ایندھن ان لوڈ کرکے گھروں کو واپس لوٹ سکے۔