سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں ہفتے کے روز گرم تیل کا بیرل پھٹنے سے تین مزدور زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے کنزر ٹنگمرگ علاقے میں ایک یونٹ میں کام کرنے والے تین مزدور اس وقت زخمی ہوئے جب ایک گرم تیل کا بیرل اچانک پھٹ گیا۔
انہوں نے کہا کہ تین مزدوروں میں سے دو جو شدید زخمی ہوئے ہیں،جن کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔