ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں دو گائوخانے اور ٹین شیڈ کو جزوی طور نقصان پہنچا ۔ شرائے ٹنگمرگ میں منگل کی صبح دس بجے عبدالعزیز بٹ اور محمد مقبول ماگرے کے گائو خانوں میں اچانک آگ نموادر ہوئی جس سے دونوں گائو خانے اور ایک ٹین شیڈ کو نقصان پہنچا۔ تاہم فائرسروس ٹنگمرگ کی بروقت کارروائی سے وہاں دیگر املاک کو خاکستر ہونے سے بچایا گیا۔مقامی لوگوں نے فائرسروس کی بروقت کارروائی کی سراہنا کی۔